اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا ہے۔معذور شخص شدید زخمی ہوگیا تھا اور وہ ابھی سرینگر کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندن کوہلی نے کہا 'گذشہ روز اونتی پورہ ایئر بیس پر موجود فوجیوں نے ایک شخص کمپ میں داخل ہونے سے روکنے کو کہا لیکن اس نے رکنے سے انکار کردیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے اسے متنبہ کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ لیکن وہ کمپ کی جانب بڑھتے رہے جس کی وجہ سے فوجیوں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔
چندن کوہلی نے کہا بعد میں اس شخص کی شناخت ضلع کولگام کے یاری پورہ کے رہنے والے بشیر احمد کے طور پر کی گئی۔زخمی حالت میں بشیر احمد کو علاج کے لیے سرینگر کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔