شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں لوگوں میں ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے آج پریسٹیج ایڈوایزرس کی جانب سے مینٹل ہیلتھ پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کے آرگینایزر ساہل نے بتایا کہ' گزشتہ پانچ مہینوں سے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاون میں لوگ ذہنی دباو کا شکار ہو چکے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں سوپور کے ذی عزت شہری اور طالبا کے ساتھ ساتھ اے ڈی سی سوپور پرویز سجاد نے حصہ لیا اور مینٹل ہیلتھ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔