ETV Bharat / state

فرانس سے طیارہ لانے والے کون ہیں ہلال؟

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:50 PM IST

Updated : Jul 29, 2020, 2:11 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایف کے سینئر افسر نے فرانس سے ہندوستان کے لئے پہلے رافیل جیٹ کی اڑان بھر کر ایک خاص اعزاز حاصل کیا۔

فرانس سے طیارہ لانے والے کون ہیں ہلال؟
فرانس سے طیارہ لانے والے کون ہیں ہلال؟

یہ لڑاکا طیارے 36 رافیل لڑاکا طیاروں کا پہلا کھیپ ہے۔ بھارت نے 2016 میں فرانس سے 59،000 کروڑ روپئے میں اس کا سودا کیا تھا۔ بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ہنگامی طور پر اس کی خریداری بھارتی حکومت نے کی تھی۔

فرانس سے طیارہ لانے والے کون ہیں ہلال؟

پانچوں جیٹ طیارے پیر کے روز فرانس کے شہر میرگناک کے ڈاسالٹ ایوی ایشن فیلیٹیشن سے روانہ ہوئے جو آج (بدھ کے روز) ایئر فورس اسٹیشن، امبالا پہنچیں گے۔

دس طیاروں کی فراہمی شیڈول کے مطابق مکمل کر لی گئی ہے۔ پانچ فرانس میں تربیتی مشن کے لئے رہیں گے۔ فرانس میں ہندوستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا، تمام چھتیس طیاروں کی فراہمی 2021 کے آخر تک شیڈول کے مطابق مکمل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: مٹن علاقہ بھائی چارے کی مثال

ڈاسالٹ کے ذریعہ ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں اور معاون عملے کو ہوائی جہاز اور ہتھیاروں کے نظام کی مکمل تربیت فراہم کی گئی ہے۔ آئی اے ایف کی خصوصی درخواست پر عمل کرتے ہوئے، فرانس نے ہندوستان میں رافیل کی فراہمی میں تیزی لائی ہے۔ چار کے بجائے پانچ جیٹ طیارے آ رہے ہیں فرانس نے گذشتہ سال 8 اکتوبر کو میریگنک میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی کی ایک تقریب کے دوران ہندوستان کو اپنا پہلا رافیل لڑاکا سونپ دیا تھا۔

فرانس میں ہندوستانی مشن کے مطابق، تمام 36 طیاروں کی فراہمی 2021 کے آخر تکمیل تک پہنچ جائے گی۔ جنوبی کشمیر کے بخشی آباد اننت ناگ علاقے سے تعلق رکھنے والے ہلال احمد آرتھر اس وقت فرانس میں ایئر اٹیچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، ایئر کموڈور ہلال احمد راتھر کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی فضائیہ کے ایک ہونہار اور قابل افسر ہیں۔

انہیں 17 دسمبر 1988 کو فلائنگ برانچ میں بطور فائٹر پائلٹ آئی اے ایف میں کمیشن دیا گیا تھا۔

انھیں 1993 میں فلائٹ لیفٹیننٹ، 2004 میں ونگ کمانڈر، 2010 میں گروپ کیپٹن اور 2016 میں ایئر کموڈور کی حیثیت سے ترقی دی گئی تھی۔ وہ ایک فائٹر کامبیٹ لیڈر اور ایک فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (ڈی ایس ایس سی) سے فارغ التحصیل ہیں اور ڈی ایس ایس سی میں ڈائریکٹرنگ اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے میراج 2000 سکواڈرن اور فرنٹ لائن ائیر فورس بیس کی کمان بھی کی ہے۔ انہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ایئروار کالج سے امتیازی نمبرات کے ساتھ گریجویشن مکمل کی۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم اننت ناگ کے مانٹی سوری اسکول میں ہی حاصل کی ہے اور بعد میں آگے کی تعلیم سینک اسکول نگروٹہ جموں سے حاصل کی۔ ہلال احمد کے کارہائے نمایاں سے علاقے میں خوشی کا ماحول چھایا ہوا ہے۔

Last Updated : Jul 29, 2020, 2:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.