اطلاعات کے مطابق انڈین سسٹم آف میڈیسن نے ایک مہم کے تحت ضلع پلوامہ میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات کی بارہ ہزار کیٹس لوگوں میں تقسیم کئے۔
اس مہم کے تحت جہاں ضلع کے مختلف پیشوں سے وابستہ لوگوں میں پہلے ہی ادویات تقسیم کئے گئے۔
وہیں آج اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے راجپورہ علاقے میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات کے سیکنڑوں کیٹس لوگوں کے گھروں تک پہنچائے گئے۔
اسی دوران لوگوں میں ماسکس کے علاوہ سینٹاٸزرس بھی مفت تقسیم کئے گئے۔
یہ مہم ڈاکٹر سلیم اور ڈاکٹر تبسم کی سربراہی میں چلاٸی جا رہی ہے۔
واضع رہے کہ اس مہم کا مقصد لوگوں میں قوت مدافعت پیدا کرنا ہے تاکہ لوگوں میں کورونا کو ختم کیا جائے۔