ETV Bharat / state

Tiranga Rally Held In Budgam بڈگام میں ترنگا ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 11:25 AM IST

ضلع بڈگام میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مقامی باشندوں بالخص طلبہ و طلبات میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

بڈگام میں ترنگا ریلی کا انعقاد
بڈگام میں ترنگا ریلی کا انعقاد

بڈگام: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع سمیت تمام اضلاع میں وزیراعظم نریندر مودی کی پکار پر ہر گھر ترنگا ریلی مہم کے تحت ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر گھر ترنگا ریلی کے تحت ضلع بڈگام میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران مقامی باشندوں بالخص طلبا و طلبات میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس ریلی میں بڈگام بھر کے لوگوں، کھلاڑیوں، این جی اوز کے رضاکاروں، پولیس اور سی اے پی ایف کے اہلکاروں کی پرجوش اور زبردست شرکت دیکھی گئی۔

ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو کے ساتھ ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ اس ترنگا ریلی کے دوران پورے بڈگام قصبے میں جے ہند کے ملک بوس نعرے سنائی دیے۔ اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد، اے ایس پی گوہر احمد اور سینئر سول اور پولیس افسران نے ریلی اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ اسپتال اور ڈسٹرکٹ کورٹ روڈ سے ہوتی ہوئی اولڈ بس اسٹینڈ بڈگام پر کامیابی کے ساتھ ختم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Tiranga Rally At LOC بونیار میں ہر گھر ترنگا ریلی کا انعقاد

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے کہا کہ یوم آزادی 2023 کے پیش نظر منعقد کی جا رہی میری مٹی میرا دیش مہم پورے ضلع میں زور و شور سے جاری ہے۔ ہر گھر ترنگا اقدام کے تحت عوام کی بھر پور شرکت بھی دکھائی دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.