اطلاعات کے مطابق قاضی گنڈ میں ٹول پوسٹ کے قریب ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اہلکار کے مطابق تینوں زخمیوں کو قاضی گنڈ کے ایمرجنسی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک کو پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا ۔ہلاک شدہ شخص کی شناخت ویلو کوکرناگ علاقے کے رہنے والے سجاد احمد کھنڈے کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی افراد کی شناخت محمد اقبال بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکن لیسو کوکرناگ اور تسینہ سجاد بیٹی سجاد احمد کھنڈے ساکن ویلو کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے۔