ETV Bharat / state

سوپور کے زالورہ گاؤں میں ایک شخص کی پراسرار موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 11:40 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے دور افتادہ گاؤں زالورہ میں ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Man Found Dead At Sopore village

سوپور کے زالورہ گاوں میں ایک شخص کی پراسرار موت

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے دور افتادہ گاؤں زالورہ میں ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتئش شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق زالورہ علاقے میں ایک شخص جس کا نام ریاض احمد میر بتایا جا رہا ہے, اس کی لاش اس کے گھر کے پاس سے برآمد کی گئی۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ جمعہ رات کو وہ گھر سے باہر نکلے اور اس کے بعد وہ گھر واپس نہیں لوٹے اور جب ان کے گھر والوں نے ڈھونڈنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ اس دوران پولیس اسٹیشن بمعہ میں مقامی لوگوں نے ایک لاش ملنے کی جانکاری دی۔ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور کچھ ہی دیر بعد اس لاش کو ایک ٹرینچ سے نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمع مسجد سرینگر آج بھی خاموش، مسلسل آٹھویں جمعہ کو بھی نماز نہیں ہوسکی

مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اس شخص کے گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاض احمد میر کا قتل کیا گیا ہے اور ہم انتظامیہ اور پولیس سے گزارش کرتے ہیں کہ قاتل کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ اس ضمن میں جموں کشمیر پولیس نے ریاض احمد میر کی لاش کو سوپور کے سب ضلع ہسپتال منتقل کیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.