ETV Bharat / state

Man Killed In Road Accident سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی - اسکوٹی پر سوار ایک شخص کی موت

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پتلی باغ علاقے میں سڑک حادثے میں اسکوٹی پر سوارایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک،دوسرا زخمی
سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک،دوسرا زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 3:52 PM IST

سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک،دوسرا زخمی

بڈگام: مزکر کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے پتلی باغ علاقے میں سڑک حادثے میں اسکوٹی پر سوار ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ سڑک حادثے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت تھوڑی تک کے لئے متاثر رہی ۔مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ آج صبح کے اوقات میں ایک اسکوٹی اور گاڑی کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں اسکوٹی پر سوار شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ زخمی شخص کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک بتائی ۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت علی محمد خان ولد حسین خان کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Electrocution in Shopian شوپیاں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک بھائی کی موت، دوسرا زخمی

دریں اثنا مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے مفرور ڈرائیور کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.