ETV Bharat / state

دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر ایک شخص کی خودکشی

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 6:48 PM IST

کوروناوائرس کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران تمام قومی شاہراہوں کو صرف ضروری اشیاء اور میڈیکل ایمرجنسی کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔

ڈوڈہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی
ڈوڈہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی

لاک ڈاؤن کے دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسافر و نجی گاڑیوں کی تقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی جس کے سبب قومی شاہراہ پر نقل و حمل نہ کے برار ہے۔

ڈوڈہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے گزرنے والی بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر دریائے چناب کے اوپر تعمیر کیے گئے گنت پُل پر اِن دِنوں گاڑیوں کی آمد و رفت کم ہوگئی ہے لیکن یہ مقام اب خود کشی کرنے کا مرکز بن گیا ہے۔

اس پُل پر آج ہفتہ کے دوران خود کشی کا دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصّبہ ڈوڈہ کے شمال مغربی گاؤں سیکوان بیولی سے تعلق رکھنے والے رفیق نامی شخص نے دریائے چناب میں پیر کے روز چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق رفیق احمد ڈوڈہ میں مختلف مقدمات میں ملوث تھا اورحالیہ دِنوں میں بیولی میں نقب زنی کی ایک واردات میں مبینہ طور ملوث ہونے کے بعد پولیس کو مطلوب تھا۔َ

خود کشی کی واردات کے بعد مقامی رضاکار تنظیم ابابیل و دیگر بچاؤ کاری میں مصروف تنظیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے لیکن تاحال رفیق کی لاش کو دریائے چناب سے برآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.