ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا کے ہدایت پر آج پولیس نے ایک شخص کے خلاف باضابطہ طور ایف آئی آر درج کی جو سماجی سائٹس پر کورونا وائرس کے تعلق سے عوام میں غلط افواہ پھلاتا تھا۔
اسی ضمن میں پولیس نے مذکورہ شخص کو ایف آئی آر زیر نبمبر 15/2020 U/S 505,507,121,A IPC درج کر کے گرفتار کیا ۔
ادھر ڈپٹی کمشنر شہباز احمد مرزا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی غلط خبر یا افواہ نہ پھیلائی جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔