منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ اڑائی محلہ شیخاں تا ہائیر سیکنڈری اسکول حویلی ایک کلو میٹر سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی نگرانی میں شروع کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے میکڈم بچھانے کے کام شروع کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سڑکوں پر میکڈم بچھانے کے کام کابلاک ترقیاتی چیرمین منڈی شمیم احمد گنائی کی موجودگی میں ڈی ڈی سی منڈی عتیقہ جان کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقعے پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نیامت اللہ خان، اڑائی پیراں، اڑائی ملکاں، اڑائی حویلی کے سرپنچوں کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ متعلقہ محکمے کا عملہ بھی موجود رہا۔
یہ بھی پڑھیں: Water levels in Jhelum Low جہلم میں پانی کی سطح میں غیر معمولی کمی
اس حوالے سے سرپنچ اڑائی پیراں محمد اسلم تانترے نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کی گزشتہ کئی عرصہ سے یہ مانگ تھی کہ اس سڑک کو میکڈمائز کیا جائے تاکہ علاقہ کے لوگ سڑک کی سہولیات فیض یاب ہوسکیں۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بی ڈی سی منڈی شمیم احمد گنائی، ڈی ڈی سی عتیقہ جان، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور بلخصوص محمد اکرم ٹھکر کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی وجہ سے اس سڑک کو میکڈمائز کرنے کا کام شروع ہوا ہے۔