ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنرنے گجرات کے آنند میں امول پلانٹ کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جے اینڈ کے حکومت کسانوں اور دودھ کی پیداوار سے وابستہ افراد کے لئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے کے علاوہ، یو ٹی میں سفید انقلاب کے ایک نئے دور کو لانے کے لئے اصلاحی مداخلت کررہی ہے۔

author img

By

Published : Mar 21, 2021, 6:59 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گجرات کے ضلع آنند میں امول پلانٹ کا دورہ کیا تاکہ دودھ کی پیداوار، پروسیسنگ اور دیگر متعلقہ مصنوعات کے لئے رکھی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جائے۔

ان کے ہمراہ گجرات کوآپریٹیو مِلک مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ، امول کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر روپندر سنگھ سوڈھی بھی تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے وسطی علاقے میں دودھ کی پیداوار کو فروغ دینے اور اس کی صلاحیت بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جے اینڈ کے حکومت کسانوں اور دودھ کی پیداوار سے وابستہ افراد کے لئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے کے علاوہ، یو ٹی میں سفید انقلاب کے ایک نئے دور کو لانے کے لئے اصلاحی مداخلت کررہی ہے۔

ثمیں دودھ کی پیداوار اور ڈیری فارمنگ کی نمو کے امکانات پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس شعبے میں یو ٹی میں بہت زیادہ روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

سنہا نے کہا جموں و کشمیر حکومت دودھ کی پیداوار بڑھانے اور ڈیری فارمرز کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.