لیفٹننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں نے آج کشمیر میں مقیم آرمی کی 15 کارپس (چنار کارپس) کی کمانڈ لیفٹینٹ جنرل بی اس راجو کو سونپ دی ہے۔
جنرل ڈھلوں کی صدارت میں وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے علاوہ دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے اور پلوامہ حملے جیسے واقعات پیش آئے۔
وہیں جنرل بی ایس راجو اس سے قبل جنوبی کشمیر میں مقیم ویکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) رہ چکے ہیں اور وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف کئی کاروائیاں انجام دی ہیں۔ اُنہوں نے شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں 12 انفنٹری بریگیڈ میں بطور کمانڈر خدمات انجام دی ہیں۔