جموں کشمیر کے سرینگر میں قائم چنار کور (15 کور) کے نئے سربراہ لفٹننٹ جنرل بی ایس راجو مقرر کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو یکم مارچ سے چنار کور کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ فی الوقت جی او سی لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون پندرہ کور کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل بی ایس راجو جی او سی وکٹر فورس تھے جنہوں نے جنوبی کشمیر میں متعدد عسکری مخالف کارروائیوں میں حصہ لیا ہے۔
بی ایس راجو اِس وقت آرمی ہیڈکواٹرز دہلی میں تعینات ہیں۔