ETV Bharat / state

انتظامیہ کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج - urdu news

بانڈی پورہ میں بارش کے سبب سڑک پر جمع پانی سے پریشان مقامی لوگوں نے آج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

انتظامیہ کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج
انتظامیہ کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 9:15 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ہاکبارہ سوناواری علاقے میں گزشتہ روز ہوئی بارش کی وجہ سے سڑک پر جمع پانی سے پریشان لوگوں نے آج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ویڈیو

اس دوران مظاہرے میں شامل مرد و خواتین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہاکبارہ علاقے میں پانی کے نکاسی کے لئے جلد از جلد کوئی اقدامات کئے جائیں، جس سے روز مرہ کی دشواریوں سے نجات مل سکے۔

انہوں نے انتظامیہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایک تو پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے دوسرا علاقے میں ڈرینیج سسٹم تیار کیا جائے تاکہ مستقبل میں جب بھی بارشیں ہوں تو پانی سڑکوں پر جمع نہ ہوں، جس سے مقامی لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.