ETV Bharat / state

Protest In Larnoo Kokernag اننت ناگ کے لارنو کوکرناگ میں احتجاج - ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لارلو

اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو میں مقامی باشندوں نے بلاک ڈیولپمنٹ دفتر کے احاطے میں زبردست احتجاج کیا، احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ دفتر کے بی ڈی او اگرچہ تن دیہی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم بی ڈی او کے پیٹھ پیچھے چند شر پسند عناصر ان کا تبادلہ کروانے کی فراق میں ہیں۔

اننت ناگ کے لارنو کوکرناگ میں احتجاج
اننت ناگ کے لارنو کوکرناگ میں احتجاج
author img

By

Published : Jun 19, 2023, 2:59 PM IST

اننت ناگ کے لارنو کوکرناگ میں احتجاج

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لارلو میں احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ جب سے مذکورہ بلاک میں نئے بی ڈی او کی عمل آوری ہوئی ہے۔ تب سے لے کر آج کی تاریخ تک کچھ خود غرض عناصر نے بی ڈی او کو یہاں سے منتقل کرانے کے لیے مختلف طرح کی شازشیں رچائی تاکہ ان کی جیبیں گرم رہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ ہمیں بی ڈی او کی منتقلی کسی بھی صورت میں گوارا نہیں۔اگر انہیں یہاں سے منتقل کیا گیا تو تمام نوجوان سڑکوں پر اتر آئے گے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ لارنو بلاک میں اس سے قبل بہت سی دھاندلیاں ہوتی تھی اور ہمیشہ سے دیہی ترقی کا مذکورہ بلاک ناقص کارکردگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہا ہے، جس سے لارنو بلاک کے تعمیراتی پروجیکٹوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ جو لوگ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے منتقلی کے خواہشمند ہیں وہ شر پسند لوگ اُن ملازمین سے ملے ہوئے ہیں جو ماضی میں یہاں تعینات تھے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن خود غرض عناصر کی باتوں پر یقین نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Educational Conference ترال میں تنظیم المکاتب کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

احتجاج میں شامل لوگوں کے مطابق مذکورہ دفتر میں تعینات نئے بی ڈی او غریب اور مظلوم عوام کی داد رسی کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں جبکہ غریب اور مستحق افراد کی کفالت کے لئے ہنگامی بنیاد پر اُنہیں اپنا حق دلانے میں کافی سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لارنو کی بیشتر آبادی کا حصہ مذکورہ آفیسر میں حق میں دفتر کے احاطے میں جمع ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.