جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔
ڈی ڈی سی، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 43 انتخابی حلقوں میں آج ووٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے جس میں 25 حلقے کشمیر کے ہیں جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے دو اضلاع پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔