ETV Bharat / state

ایل جی نے ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاری کا جائزہ لیا - جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایل جی منوج سنہا نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں۔

ایل جی نے ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاری کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 6:56 AM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز سرینگر سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز (ڈی سی) اور پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کے ساتھ انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

جموں و کشمیر میں آئندہ ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایت ضمنی انتخابات 28 نومبر سے آٹھ مراحل میں ہوں گے۔

ایل جی منوج سنہا نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں۔

منوج سنہا نے کہا کہ 'شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ترجیحی اقدامات کریں۔ دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لیے تمام تر سہولیات کو یقینی بنائیں تاکہ ہر شخص ذات پات، مذہب یا صنف سے بالاتر ہو کر اپنے رائے دہی کے حق کو استعمال کر سکے۔

ایل جی نے ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاری کا جائزہ لیا
ایل جی نے ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاری کا جائزہ لیا

منوج سنہا نے ڈی سیز، ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لیے خاطر خواہ ضروری اشیاء کو یقینی بنائے تاکہ آئندہ انتخابات میں ان کی شمولیت کو آسان بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ 'ڈی سی اور ایس پیز لازمی طور پر امیدواروں کی تمام سیاسی جماعتوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنائے اور اس کے علاوہ انتخابات کے لیے سکیورٹی فورسز اور پولنگ عملے کو ضروری فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔'

واضح رہے کہ 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں این سی نے 21 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ پی ڈی پی نے 4 اور پی سی 2 نے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ یکم دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 27 امیدواروں کو مقابلے کے لئے میدان میں اتارا گیا ہے اور 4 دسمبر کو ہونے والے تیسرے مرحلے کے لئے 16 امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں 8 مراحل میں 280 نشستوں پر ڈی ڈی سی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کو امسال اگست میں تشکیل دیا گیا تھا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو اتحاد کا صدر، پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نائب صدر اور پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون کو ترجمان جبکہ سی پی آئی کے رہنما یوسف تاریگامی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کے پرچم کو اتحاد کی سیاسی علامت کے طور پر اپنایا گیا ہے۔

ضلع ترقیاتی انتخابات رواں مہینے کی 28 تاریخ سے آٹھ مرحلوں میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات میں کل 280 نشستیں ہیں جن پر جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ جہاں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز کانفرنس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور دیگر جماعتیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی تنہا ہی میدان میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.