گزشتہ روز لداخ کی وادی گلوان میں بھارت چین کشیدگی کے دوران چینی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کمانڈنگ افسر سمیت بیس فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ ان کی قربانی ضائع نہیں ہوگی، بلکہ اس سے ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لئے لداخیوں اور پورے ملک کے عزم کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں لداخی لوگوں میں حوصلے بلند ہیں۔ ملک کی سالمیت، خودمختاری اور عزت کی حفاظت کے لیے لداخ کے عوام کسی بھی واقعے میں قوم کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں جیسا کہ انہوں نے ہمیشہ کیا ہے۔
ایل جی نے غمزدہ خاندانوں سے گہری تعزیت کی۔ واضح رہے کہ لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوج کے حملے میں ایک کرنل سمیت کم سے کم بیس فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔