سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے بخشی اسٹیڈیم میں سالانہ اسپورٹس ڈے کا افتتاح کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے کہاکہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینا چاہئے اس سے ان کا مستقبل روشن ہوگا۔کومت کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح سے کوشش میں مصروف ہے۔
اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے خاص مہمان کے طور شرکت کی جبکہ سیکرٹری سپورٹس اور سول انتظامیہ کے افسران کے علاوہ اسکول کے عہدیداران کے علاوہ والدین اور بچوں نے شرکت کی۔
اسکول کے سالانہ اسپورٹس ڈے میں ایل کے جی سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے مختلف کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ماس پیٹی، دوڑ کا مقابلہ بھی کیا گیا۔ وہیں بچوں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا ۔اس دوران بہترین کارگردگی دکھانے والے بچوں میں حوصلہ افزائی کے طور انعامات سے بھی نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Kho Kho and Kabaddi competition پلوامہ میں لڑکیوں کے لئے کھو کھو اور کبڈی کے مقابلوں کا انعقاد
اس موقع پر بچے اور اُن کے والدین پر جوش نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام کافی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی ضروری ہے۔