ETV Bharat / state

LG Inaugurated Civil Services Officers Institute لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ کا اففتاح کیا - جاری انسداد تجاوزات مہم

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ (CSOI) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی مخالفت کرنے والوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفت کرنے والے چند افراد عام لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 11:21 AM IST

جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ (CSOI) کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر یوٹی بھر میں جاری انسداد تجاوزات مہم پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کچھ لوگوں نے غلط جانکاری اور افواہ پھیلانے کی کوشش کی ہے کہ انسداد تجاوزات مہم میں عام آدمی متاثر ہوگا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ وہ لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ انتظامیہ عام آدمی کی رہائش اور معاش کی پوری طرح سے حفاظت کرے گی۔ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ صرف با اثر اور طاقتور لوگ جنہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور ریاستی اراضی پر قبضہ کیا، انہیں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صرف ان لوگوں کو ہی بے دخلی کا سامنا ہے جنہوں نے غیر منصفانہ طریقے سے زمین پر قبضہ کیا ہے۔ عام لوگوں کو اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ عام لوگوں نے بھی غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmir University Exams کشمیر یونیورسٹی میں یکم فروری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سخت نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی بھی طرح سے کوئی بے گناہ متاثر نہ ہو۔ اراضی پر قبضے کے پیچھے ناموں کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ عام آدمی کو حقیقت کا پتہ چل سکے۔ چیف سکریٹری، ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں قائم ہونے والے دو CSOIs راجیو رائے بھٹناگر، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر؛ ایس ایچ اتل دلو، ایڈیشنل چیف سکریٹری، اس موقعے پر سابق چیف سیکرٹریز، ریٹائرڈ ڈی جی پی، سینئر افسران، ایچ او ڈیز موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.