کھیلو انڈیا کے تحت فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ لیہہ کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹز کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے۔ جموں و کشمیر کے الگ الگ اضلاع سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
وادی کے لڑکے یہ ٹورنامنٹ سرینگر کے ٹی آر سی گراونڈ میں کھیل رہے ہیں جبکہ لڑکیاں ضلع گاندربل کے گاڈورا علاقے میں قائم فزیکل کالج میدان میں کھیل رہی ہیں۔ جہاں فائنل میچ لیہہ کی ٹیم نے جیت لیا۔
انہوں نے کہا کہ کہ انہیں وادی میں ہر طرح کا پیار مل رہا ہے اور وہ ہر بار وادی میں آنے کے مشتاق ہیں۔