ETV Bharat / state

لداخ تعطل: بھارت ۔ چین کے اعلی فوجی عہدیداروں کی میٹنگ کل - بھارت

مشرقی لداخ سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن پر گزشتہ ایک ماہ سے جاری تعطل کو دور کرنے کے لئے بھارت اور چین کے اعلیٰ فوجی افسران کے درمیان سنیچر کو پہلی اعلی سطح میٹنگ ہوگی۔

Ladakh standoff: India, China agree to handle 'differences' through talks
لداخ تعطل: ہند۔ چین کے سینئر فوجی عہدیداروں کی میٹنگ کل
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 11:04 PM IST

حقیقی کنٹرول لائن پر خاص طور پر تین جگہوں پر دونوں فوجوں کے مابین تعطل ہے اور گزشتہ ایک مہینے سے دونوں نے وہاں اچھی خاصی تعداد میں فوج جمع کر رکھی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سطح کے افسران کی یہ میٹنگ چین کے چوشول مولڈو واقع بارڈر پرسنل میٹنگ پوائنٹ پر ہوگی، جو اس طرح کی میٹنگوں کے لئے لداخ میں مقرر دو مراکز میں سے ایک ہے۔

میٹنگ میں بھارت کی قیادت لیہہ واقع 14 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ کریں گے جبکہ چین کی جانب سے ان کے ہم منصب فوجی افسر بات چیت کی میز پر ہوں گے۔

منگل کو فوج کی 3 ڈویژن کے سربراہ جو میجر جنرل رینک کے افسر ہیں، انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی تھی لیکن یہ بات چیت بے نتیجہ رہی۔ اس کے بعد جمعہ کو اعلی سطح میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی دونوں فریقین کے درمیان مختلف سطح کے افسران کی تقریباً 8 میٹنگیں ہوچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.