نامگيال نے جموں و کشمیر، لداخ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضمنی مطالبات زر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے جس طرح سے ہمیشہ لداخ کو نظرانداز رکھا ہے اس کی ذہنیت میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
کانگریس کی طرف سے بحث میں صرف جموں کشمیر کا نام لیا گیا۔ كانگریس نے لداخ کا نام ایک بار بھی نہ لے کر پھر سے اپنی ذہنیت کا بے نقاب کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ سوچ بدلیں تبھی ملک بدلے گا۔ مودی حکومت کی حکمرانی میں پہلی بار لداخ کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش شروع کیا گیا ہے۔