ETV Bharat / state

مرکزی وزیر سے لداخی زائرین کو جلد وطن لانے کی گزارش - Iran

لداخ یونین ٹیریٹری سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے وزیر خارجہ سبرامانیم جیشنکر سے ملاقات کے دوران ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کی گزارش کی۔

leh ladakh
’ایران میں پھنسے لداخی زائرین کو جلد وطن واپس لایا جائے‘
author img

By

Published : Mar 3, 2020, 5:38 PM IST

دنیا بھر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلائو، ایران میں ہوئی وائرس کی وجہ سے حالیہ اموات کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے کشمیر سمیت ہندوستان بھر کے سینکڑوں طالب علم اور مقدس مقامات کی زیارت کی غرض سے گئے زائرین بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

وفد نے مرکزی وزیر کو لداخی زائرین کو ایران سے جلد از جلد نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’لداخ کے ضلع کرگل اور لیہہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1200 افراد زیارت کی غرض سے ایران گئے ہوئے تھے اور اس وقت وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔‘‘

leh ladakh
’ایران میں پھنسے لداخی زائرین کو جلد وطن واپس لایا جائے‘

وفد نے مرکزی وزیر سے لداخی زائرین کو طبی نگہداشت، انکی مکمل طبی جانچ کے لیے انتظامات کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مرکزی وزیر نے وفد کو ایران میں پھنسے زائرین کو جلد از جلد وہاں سے وطن واپس لانے کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں ممبر پارلیمنٹ تسرنگ نامگیال، سابق قانون ساز کونسل جے اینڈ کے حاجی عنایت علی کے علاوہ کئی سیاسی لیڈران شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.