شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کئی دیہات ایسے ہیں جہاں پینے کے پانی کو لیکر بستیاں مشکلات سے دوچار ہیں۔
عشم سوناواری علاقے میں لوگوں کو عرصے سے پینے کا پانی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن انوکھی بات یہ ہے کہ پانی کی سہولت کو وہاں قائم کرنے کے لئے ایک سرکاری محکمہ دوسرے محکمے کے لئے رکاوٹ بن رہا ہے۔
ایک محکمہ دوسرے محکمہ کے مقابل کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگ پانی کی اس نعمت سے محروم ہورہے ہیں۔
سالوں سے اس علاقے کی اس مانگ کو کو پورا کرنے اور علاقے میں اس مشکل کو دور کرنے کی غرض سے جب محکمہ جل شکتی نے پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا تو محکمہ آر اینڈ بی نے کام کو روک ڈالا -
مقامی لوگوں کے مطابق پائپ لائن بچھانے کے لئے ایک اندرونی لنک روڑ کی کھدائی ضروری ہے جس پر محکمہ آر اینڈ بی نے روک لگائی ہے اور اس کے لئے معاوضہ طلب کررہا ہے -
محکمہ آر اینڈ بی کی وجہ سے اس سے قبل بھی اس کام کو روکا گیا ہے - لیکن لوگوں کو حد درجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نتیجتاً آج جب پائپ لائن پہ ایک دفعہ پھر سے کام شروع کیا گیا تو آر اینڈ بی نے کام کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں عشم سوناواری کے زن و مرد سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لئے اتر آئے -
احتجاج میں شامل مظاہرین نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ان کی وجہ سے انہیں پانی کی اس نعمت سے روز محروم ہورہے ہیں -
ان کا کہنا تھا کہ وہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے- لیکن محکمہ بمقابل محکمہ کی وجہ سے وہ پانی سے محروم ہورہے ہیں - انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر فوراً ان کا یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج کو جاری رکھیں گے-
اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ آر اینڈ بی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ بات کرنے کے لئے موجود نہیں تھے۔