ETV Bharat / state

ریڈ زون علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان: نیشنل کانفرنس کا الزام - حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

نیشنل کانفرنس نے ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ ان علاقوں میں ہر قسم کی ضروریات زندگی میسر رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

ریڈ زون علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان: نیشنل کانفرنس کا الزام

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:21 PM IST

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمال و جنوب میں ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں سے مسلسل بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کی شکاتیں موصول ہورہی ہیں یہاں تک کہ ادویات کی قلت سے بھی آبادیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعدد ریڈ زون علاقوں کی آبادیوں کے مطابق انتظامیہ نے انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے سیل ہونے اور اپنے اپنے گھروں میں محصور ہونے کی وجہ سے ریڈزونوں کی آبادیاں کسی بھی قسم کی خریداری کرنے سے قاصر ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ کو چاہئے کہ گھر گھر جاکر ضروریاتِ زندگی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

این سی ترجمان نے صوبائی انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں کی آبادیوں کو تمام بنیادی سہولیات میسر رکھنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.