کولگام:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں محکمہ لیبر نے عالمی بچہ مزدور مخالف دن کے موقع پر مختلف پروگرامز اور کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔ محکمہ لیبر کولگام نے پروگراموں کے ذریعہ محنت کش اور مختلف طبقوں سے وابستہ افراد کو اس حوالے سے جانکاری دی اور انہیں بتایا کہ وہ کس طرح بچہ مزدوری کے خلاف اپنی مہم چلا سکتے ہیں۔
اسسٹنٹ لیبر کمشنر کولگام ڈاکٹر عدنان طارق کی قیادت میں آفیسران اور عملہ نے جانکاری فراہم کی۔دراصل انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے چائلڈ لیبر کے خلاف پہلا عالمی دن 2002 میں شروع کیا تاکہ چائلڈ لیبر میں مصروف بچوں کی حالت زار کو اجاگر کیا جا سکے۔ 12 جون کو منائے جانے والے اس دن کا مقصد چائلڈ لیبر کے خلاف بڑھتی ہوئی عالمی تحریک کے لیے ایک اتپریرک کے طور پر کام کرنا ہے۔
اس دن کے حوالے سے کولگام میں اسسٹینٹ لیبر کمشنر کی ہدایت پر اس دن کے حوالے سے کئی پروگراموں کو انعقاد کیا گیا۔ کئی نجی اداروں میں جانکاری دی گئی تاکہ نہ صرف بچہ مزدوری بلکہ کئی محکمہ کی طرف سے متعارف کردہ کئی کاموں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گیی۔
یہ بھی پڑھیں:10th Class Results دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج تشفی بخش
میڈیا سے بات کرتے ہوہے اسسٹیٹ لیبر کمشنر عدنان طاریق نے بات کرتے ہوے کہا کہ ضلع میں مقامی لوگ بھی محکمہ کو کئ پروگراموں میں تعاون کرتے ہے۔انہوں نے کہا محکمہ کے عملے کے ساتھ ساتھ ان کے ہمرہ ڈسٹرکٹ لیبر آفسر نایدہ جان بھی موجود تھی