تفصیلات کے مطابق شارق احمد بٹ نامی شخص کے گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے نقدی اور لاکھوں کا املاک تباہ ہوا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق کل شام مکان میں پکوان کے دوران گیس لیک ہوا اور زور دار دھماکے سے سیلنڈر پھٹ گیا۔جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتےآگ پورے مکان میں پھیل گئی۔
اس آتشزدگی کے سبب کئی لاکھ روپیے اور زیور و دیگر املاک کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق فیر اینڈ ایمرجنسی کے عملہ کی بر وقت آمد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ اہلخانہ نے امدادی مدد کی اپیل کی ہے۔