ETV Bharat / state

ہلاک شدہ پنچ وسرپنچ کا محافظ معطل - پی ایس او کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا

عسکریت پسند پنچ وسرپنچ کے مکان میں گھس گئے اور دونوں کو گولی مار دی. دونوں کو شدید زخمی حالت میں جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دے دیا.

ہلاک شدہ پنچ سرپنچ کے محافظ کو معطل کیا گیا

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 7:55 AM IST

پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے گئے بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ( پنچ) کے پی ایس او (محافظ) کو فوری طور پر معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے مذکورہ پی ایس او کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع کولگام کے رہنے والے، بی جے پی کے سرپنچ غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ (پنچ) جواہرہ بانو پیر کی سہ پہر اننت ناگ ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے گئے۔ وہ دونوں اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے. عسکریت پسند ان کے مکان میں گھس گئے اور دونوں کو گولی مار دی. دونوں کو شدید زخمی حالت میں جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دے دیا.

مزید پڑھیں:عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق وہ کولگام ضلع میں ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے تاہم حال ہی میں ان کی درخواست پر انہیں اننت ناگ میں کرائے کی رہائش گاہ پر رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس واقعہ کے بعد آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اس حملے کے پیچھے عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کا ہاتھ بتایا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.