جموں و کشمیر کی علحدگی پسند رہنما عاسیہ اندرابی 2018 سے تہاڑ جیل میں قید ہے جبکہ انہیں اور ان کی دو خاتون ساتھیوں کے ہمراہ این آئے اے نے عسکریت پسندوں کو فنڈنگ کرنے کے الزام میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
عاسیہ اندرابی دونوں خاتون ساتھی ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی بھی تہار جیل میں قید ہے۔ عاسیہ کے فرزند احمد بن قاسم نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ’میری ماں اور انکی دو خاتون ساتھیوں کو تہاڑ جیل کے سزار وارڈ منتقل کیا گیا ہے-
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اس وارڈ کی حالت انتہائی دردناک ہے اور قیدیوں کو سخت مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے۔ میری ماں کی عمر 60 برس ہے جبکہ ناہیدہ نسرین 54 برس اور فہمیدہ صوفی 32 برس کی ہیں۔ یہ تینوں خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہیں-