مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 'کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد ریاست میں دہشت گردی ختم ہو جائے گی'۔
وہیں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے عہدے پر دو سال مکمل ہونے پر لکھی گئی ایک کتاب کے اجراء کے بعد امت شاہ نے کہا کہ 'مجھے پورا یقین ہے کہ دفعہ 370 منسوخ کے بعد کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا'۔
انہوں نے دفعہ 370 سے متعلق بل کو راجیہ سبھا میں منظور ہونے پر نائب صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'دفعہ 370 ملک کے لئے درست نہیں تھا'۔