وادی کا یہ اعلیٰ تعلیمی ادارہ گزشتہ دو ماہ سے بند ہے لیکن یکم جون سے 30 فیصد عملے کو دفتروں میں حاضری دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ تدریسی عمل فی الحال بند رہے گا-
یونیورسٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یکم جون سے جزوی طور دفاتر کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں لیکن کووڈ 19 وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے پر 30 فیصد عملہ ہی ادارے میں روٹیشن کی بنیادوں پر حاضری دے گا-
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے اس ادارے میں کام. و کاج مکمل طور ٹھپ پڑا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں تدریسی و غیر تدریسی عمل متاثر ہوگیا ہے-انکا کہنا تھا کہ غیر تدریسی امور کو مزید متاثر ہونے نہ دینے کی غرض سے یونیورسٹی حکام نے یہ فیصلہ لیا یے-لاک ڈاون کے دوران اس یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء اور سینکڑوں محقق کا تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا ہے