ETV Bharat / state

کشمیر، میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کا مرکز

وادی کشمیر اب بالی ووڈ کے فلم سازوں کے لئے قدرتی پس منظر تلاش کرنے والا محض ایک پسندیدہ مقام نہیں رہا ہے بلکہ فلموں سے ہٹ کر میوزک ویڈیو بنانے والے بھی 'پیرا ڈائز آن ارتھ' میں بہترین پس منظر تلاش کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 3:33 PM IST

کشمیر، میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کا مرکز
کشمیر، میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کا مرکز

بالی ووڈ کا کشمیر کے ساتھ رومانس کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری 60 کی دہائی سے فلموں کی شوٹنگ کے لئے وادی کشمیر کا رخ کرتے تھے اور کئی فلمیں کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں فلمائی گئی ہیں۔ جنگلی، کشمیر کی کلی اور ہمالیہ کی گود میں جیسی فلموں کو وادی کشمیر کے خوبصورت مقامات پر فلمایا گيا۔

واضح رہے کہ 90 کی دہائی تک ممبئی فلم نگری میں بننے والی متعدد فلموں کے کسی نہ کسی حصے کو یہاں پر فلمایا جاتا تھا جس سے یہاں کے سیاحت کو بھی کافی فروغ ملا تھا لیکن 90 کی دہائی کے بعد نامساعد حالات کے سبب بالی ووڈ فلم انڈسٹری یہاں آنے سے پرہیز کرتی تھی۔ تاہم اس مدت میں بھی چند ہی فلموں کے کچھ حصے یا نغموں کو یہاں فلمایا گیا جس میں 'مشن کشمیر' فلم کا مشہور 'بمبرو بمبرو شامِ رنگ بنمبر' بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ حیدر، روجا اور دیگر فلموں کی شوٹنگ بھی یہاں پر ہوئی ہے۔

وادی کشمیر میں امسال ہوئی بھاری برفباری اور ڈل جھیل کے ساتھ ساتھ کئی آبی ذخائر کے منجمند ہونے کے بعد بالی ووڈ کے معروف فلم سازوں کے ساتھ ساتھ اب میوزک ویڈیو بنانے والے بھی کشمیر میں شوٹنگ کے لیے رخ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں یہاں کئی میوزک ویڈیو فلمائے گئے۔

میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ حال ہی میں اپنے آنے والے گانے 'تمہیں دیکھ کے' کی شوٹنگ کے بعد کشمیر سے واپس آئے تھے اور وہ تجربے سے بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سلیم مرچنٹ نے کہا کہ 'ہماری شوٹنگ کے پہلے دن درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا۔ تاہم سردی کے باوجود کشمیر خوبصورت ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ملک میں سب سے خوبصورت جگہ موجود ہیں تو لوگ سوئٹزرلینڈ اور یوروپ کیوں جاتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'کشمیری عوام بہت محبت کرنے والے اور محنتی ہیں۔ ہم نے ممبئی سے اپنے ساتھ ایک بھی ٹیکنیشن نہیں لیا اور صرف کشمیر کے مقامی تکنیکی ماہرین کے ساتھ کام کیا۔'

موسیقار نے مشورہ دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کشمیر جانا چاہئے اور وہیں اس جگہ کی خوبصورتی سے لطف اٹھانا چاہئے جیسا کہ 1970 اور 80 کی دہائی میں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو خوفزدہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

گلوکار و موسیقار جگر سرائے اپنے نئے گانے ہیرا کی ویڈیو میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ کشمیر میں ہوئی ہے۔ سچن جگر نے گانے میں اداکارہ شریہ پلگاؤںکر کو بھی لیا ہے۔ اس ٹیم نے کشمیر کے مقامی عملے کے ساتھ بھی کام کیا۔

اس تجربے کو یاد کرتے ہوئے سرائے نے کہا کہ 'کشمیر میں شوٹنگ کرنا تفریح ​​تھا، ہمارے پاس مقامی عملہ موجود تھا جس نے واقعی میں شوٹنگ میں ہماری کافی مدد کی۔'

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کشمیر پر شوٹنگ کر رہے تھے تو کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری تھا اور یہاں تک کہ منفی سطح تک جا پہنچا۔ صبح چھ بجے کے قریب موٹر سائیکل پر بیٹھنا اور شوٹنگ انجام دینا کافی مشکل تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.