ETV Bharat / state

کشمیرمیں شدید سردی کی لہر جاری

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 10:18 AM IST

Updated : Jan 17, 2021, 7:40 PM IST

سیاحتی مقام گلمرگ جہاں چلہ کلاں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی ہوتی ہے ،لیکن فی الحال تھوڑی سی بہتری آئی ہے۔

کشمیر: شدید سردی کی لہر پانچویں روز سے جاری

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر مسلسل جاری ہے۔ سرینگر میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت میں منفی 7.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ وادی میں شوپیاں ایسا علاقہ تھا جہاں گذشتہ رات کو کم سے کم درجہ حرات منفی 10.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

سیاحتی مقام گلمرگ جہاں چلہ کلاں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی ہوتی ہے لیکن فی الحال تھوڑی سی بہتری آئی ہے۔

سرینگر میں 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس نے سردیوں کے 25 سالہ پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا تھا،اس کے بعد اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی بہتر آئی لیکن جمعہ اور سنیچر کو ایک مرتبہ پھر سخت ترین سردی پڑی اور درجہ حرارت منفی 8.2ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت شدید دھند کی وجہ سے آمدو رفت بھی متاثر رہا۔

ادھر سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی اندرونی سڑکوں کے دونوں اطراف پر بھاری مقدار میں جمع برف جم جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گھروں کے اندر ٹیوب ویل اور نل جم جانے کی وجہ سے بھی لوگوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی پیش گوئی کی ہے کہ21 جنوری تک موسم خشک رہے گا اور22سے 24جنوری تک بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برف باری ہونے کا امکان ہے۔

اس دوران گزشتہ رات بھر شدید سردی ہونے کے ساتھ اتوار کی صبح بھی سرینگر سمیت پوری وادی میں شدت کی سردی محسوس کی جارہی ہے۔

شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے باعث مسلسل چوتھے روز بھی جھیل ڈل کی اوپری سطح پوری طرح سے منجمد رہی۔

صبح کے وقت چلنے والی یخ بستہ ہواؤں اور شدت کی سردی کی لہر برقرار رہنے کے باعث صبح کے وقت زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔

درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے اور شدید دھند چھائے رہنے کے نتیجے میں نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے جس وجہ سے اب گھروں کے اندر بھی پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Jan 17, 2021, 7:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.