ETV Bharat / state

کشمیر میں برفباری شروع - بڈگام میں بھی تازہ برفباری

وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آج علی الصبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میں برفباری شروع
کشمیر میں برفباری شروع
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 9:09 AM IST

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے بیشتر علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع بڈگام میں بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔ تازہ برفباری سے موسم میں کچھ حد تک بہتری واقع ہوئی ہے۔

کشمیر میں برفباری شروع

واضح رہے وادی کشمیر میں اس سال ریکارڈ توڑ سردی دیکھی گئی۔ گزشتہ چند ہفتوں سے پارہ مسلسل منفی رہا وہیں اس برس سردی نے تیس سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

امسال سرینگر میں 1991کے بعد پہلی بار پارہ منفی آٹھ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وہیں ضلع بڈگام میں اس سال پارہ منفی 9 بھی تجاوز کر گیا۔ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وادی میں جاری سردیوں سے آبی ذخائر اور گھروں میں نصب نل اور پانی کی ٹنیکیوں میں پانی کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وادی میں نلوں میں پانی جم جانے کا سلسلہ جاری رہنے سے پینے کے پانی نے بحرانی صورتحال اختیار کی ہے اور لوگوں خاص کر خواتین کا پانی کی تلاش میں گھوں سے ٹھٹھرتی سردی میں نکلنا اب ایک معمول بن گیا ہے۔لیکن آج ہوئی برفباری سے موسم.میں کچھ حد تک بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تازہ برفباری سے موسم بہتر ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت میں اب آہستہ آہستہ اضافہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.