ETV Bharat / state

کشمیر پولیس کی سائبر سیل نے کروڑوں روپے بچائے - kashmir latest

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایئر ٹکٹ کینسل کرنے کے وقت اپنے اکاؤنٹ کی پوری رقم کھو دی۔ انہوں نے انٹرنیٹ سے انڈیگو کا جو نمبر حاصل کیا تھا وہ جعلی نکلا۔

کشمیر پولیس کی سائبر سیل نے کروڑوں روپے بچائے

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 11:01 PM IST

مذکورہ شخص اپنے ایئر ٹکٹ کی منسوخی کے بعد اپنی رقم واپس چاہتا تھا۔ کسٹمر کیئر نمبر تلاش کرتے وقت انہیں ایک نمبر ملا اور انہوں نے فوراً کال کی اور ٹکٹ منسوخ کرنے کو کہا۔

کشمیر پولیس کی سائبر سیل نے کروڑوں روپے بچائے
کشمیر پولیس کی سائبر سیل نے کروڑوں روپے بچائے

تاہم وہاں سے انہیں کہا گیا کہ رقم حاصل کرنے کے لیے فون پر دی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے جیسے ہی اس ہدایت پر عمل کیا ان کے بینک اکاؤنٹ میں موجود 5لاکھ 50 ہزار روپے کی ساری رقم منٹوں میں غائب ہو گئی۔

معاملے کی اطلاع فوری طور پر سائبر تھانہ کشمیر زون سری نگر کو دی گئی۔ ایس پی سائبر پولیس کشمیر طاہر اشرف کی ہدایت پر، سائبر پولیس سری نگر کی فائنانشل فراڈ ٹیم نے اس شکایت پر تیزی سے کاروائی کی۔

سخت کوششوں کے بعد ، سائبر پولیس ٹیم نے یو پی آئی ٹرانزیکشن کی تفصیلات معلوم کیں جن کو جعلسازوں نے 14 مختلف لین دین میں حاصل کیا تھا۔ جعل سازوں نے مذکورہ رقم سی سی اوینیو، پے ٹی ایم (ادائیگی گیٹ ویز) سے منتقل کردی ، جسے مزید امریکی ریاست میں قائم کمپنی میلوٹ ٹیکنالوجیز پرائوٹ میں منتقل کردیا گیا۔

کافی جدوجہد کے بعد پوری رقم حاصل کر لی گئی۔ اس طرح سائبر پولیس کشمیر نے دھوکہ دہی سے 5،45،000 روپے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.