ETV Bharat / state

کشمیر: دل کا دورہ پڑنے سے ایک اور موت، دو ہفتوں میں 24 اموات - عوام میں تشویش

وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے اب تک اس سال کے پہلے ہفتوں میں 24 افراد فوت ہو چکے ہیں۔

کشمیر: دل کا دورہ پڑنے سے ایک اورموت، دو ہفتوں میں 24 اموات

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 6:36 PM IST

وادی کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں ایک 45 سالہ شخص کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج رہمو پلوامہ میں ایک 45 سالہ شخص عبدالغنی ڈار کو دل کا دورہ پڑا۔ مذکورہ شخص کو فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں دل کے مریضوں میں جہاں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہیں دل کا دورہ پڑنے سے دو ہفتوں میں مرنے والوں کی تعداد 24 تک جا پہنچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.