ETV Bharat / state

ملیے ینگ نیچرلسٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے کشمیری طالب علم سے

author img

By

Published : Feb 7, 2021, 1:48 PM IST

صہیب فردوس یتو شمالی کشمیر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور سے 4 کلو میٹر دوری پر واقع نوپورہ کلان گاؤں کے ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

ملیے ینگ نیچرلسٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے کشمیری طالب علم سے
ملیے ینگ نیچرلسٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے کشمیری طالب علم سے

سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ طالب علم صہیب نے ' سینکچوری ینگ نیچرلسٹ ایوارڈ' حاصل کرکے کشمیر کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے، ڈگری کالج سوپور اور اپنے والدین کا نام بھی روشن کیا ہے۔

صہیب ڈگری کالج سوپور میں بی ایس سی فاینل سمسٹر کے طالب علم ہیں۔صحیب فردوس یتو نے اپنی چھوٹی عمر میں ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو اب تک کوئی اور کشمیری نہیں کر سکا۔

صہیب فردوس یتو اپنے سیب کے باغ میں دو پنکھ والے مختلف کیڑوں کا پیچھا کرنے میں کئی گھنٹے گزارا کرتے تھے۔ اس میں ان کی دلچسپی اس قدر تھی کہ وہ اکثر کھانا پینا بھول جاتے تھے لیکن اسے کہاں خبر تھی کہ یہ دو پنکھ والے کیڑے اسے ایک دن مشہور کردیں گے۔

صہیب نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ' میں نے بچپن سے ہی کیڑے مکوڑوں سے کیھلنا شروع کیا اور کیھلنے کے ساتھ ساتھ ان کے زندگی کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کیا۔ ان کیڑے مکوڑوں کو گھر میں رکھ کر ایک ایسی حصولیابی حاصل کی جس کے لیے زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔'

انہوں نے حال ہی میں کشمیر میں دو پنکھ والے کیڑوں کی دریافت کی۔ اس دریافت کے لیے انہیں سیکچوری نیچر فاؤنڈیشن کے بانی بٹو سیگل کے ہاتھوں سے 'سیکچوری ینگ نیچرلسٹ ایوارڈ' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

صہیب فردوس کے مطابق ان کے اس کام کے لیے کئی بھارتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں بھی نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اپنے ساتھ کام کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میں 'وائلڈ لائف کنزویشن فنڈ' میں بحثیت ڈائریکٹر ریسرچ کام کررہا ہوں۔

صہیب نے کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندر کئی ایسے کام کیے جا سکتے ہیں جن کے لیے ہمیں بڑی ڈگریوں کی ضرورت نہیں ہے۔

وہیں، جب نمائندے نے صہیب کے والد فردوس احمد یتو کے ساتھ بات کی تو انہوں نے اپنے 23 سالہ بیٹے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ' میں آج بہت ہی خوش ہوں کہ میرے لڑکے نے کشمیر اور اپنے علاقہ کا نام روشن کیا۔ مجھے امید تھی کہ میرا لڑکا ایک دن کامیابی حاصل کرکے میرا نام روشن کرے گا۔ اس کے لیے میں خدا کا شکر گزار ہوں جس نے میرے لڑکے کو اس بڑے اعزاز اور انعام سے نوازا ہے۔

اس وقت صہیب 'وائلڈ لائف کنزویشن فنڈ' میں بحثیت ڈائریکٹر ریسرچ کام کررہے ہیں۔ صہیب وائلڈ لائف کے شعبے میں اب تک کئی انعامات حاصل کر چکے ہیں۔ قابل ذکر بات ہے کہ اس چھوٹی سی عمر میں انہیں 'جونیر سایٹسٹ' کا لقب بھی حاصل ہو چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.