ETV Bharat / state

کشمیری رہنماؤں کی درخواست پرسماعت ملتوی - حبس بیجا درخواست پر سماعت ملتوی

سپریم کورٹ نے جموں کشمیر میں متعدد نظر بندوں کے حوالے سے زیر سماعت حبس بیجا کی درخواستوں پر شنوائی 6 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

کشمیری رہنماؤں کی حبس بیجا درخواست پر سماعت ملتوی

author img

By

Published : Nov 29, 2019, 3:20 PM IST

درخواستیں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی اور سرکردہ تاجر رہنما ڈاکٹر مبین شاہ کی اہلیہ آ صفہ مبین نے دائر کی ہیں۔

سپریم کورٹ میں آج ان درخواستوں کی شنوائی مقرر کی گئی تھی لیکن بعد میں وکلا کی جرح سنے بغیر ہی انکی شنوائی 6 دسمبر بروز جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے خاتمے کے پس منظر میں کشمیر کے متعدد سیاسی رہنماؤں کو انتظامیہ کی جانب سے مختلف جیلوں میں نظر بند کر دیا تھا۔ بیشتر نظر بندوں کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کس قانون کے تحت نظر بند کردیا گیا ہے۔
محبوبہ مفتی کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا تھا کہ انہیں بھی ایک اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی طرح پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔

محبوبہ مفتی کو گزشتہ ہفتے سرینگر کے مولانا آزاد روڑ پر واقع ایک سرکاری بنگلے میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں چشمہ شاہی کی ایک سرکاری ہٹ میں مقید رکھا گیا تھا۔

ڈاکٹر مبین شاہ، کشمیر کے سرکردہ تاجروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ماضی میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ کا بیشتر کاروبار ملیشیا میں ہے لیکن 5 اگست کے روز وہ سرینگر میں مقیم تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا اور بعد میں اتر پردیش کی ایک جیل میں منتقل کیاگیا۔

انکی اہلیہ نے عدالت میں دائر کی گئی حبس بیجا کی درخواست میں کہا ہے کہ وہ ذیابطیس سمیت کئی امراض میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری طبی نگہداشت کی ضرورت ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.