محکمہ موسمیات نے وادی میں 23 سے 28 جنوری تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ادھر وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی وفضائی رابطہ بحال و برقرار ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کے روز ٹریفک کی نقل وحمل جاری وساری رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر جمعرات کے روز گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت دی گئی۔
وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کا آخری ہفتہ چل رہا ہے اس دوران وادی میں جمعرات کو موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ دن میں دوپہرتک ہلکی دھوپ بھی کھلی رہی اور شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہوئی جس کے باعث لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔
وادی میں دوپہر تک لوگوں کو ہلکی دھوپ سے لطف اندوز ہونے کے لئے دکانوں کے تھڑوں اور پارکوں میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا تاہم دوپہر کے بعد مطلع ایک بار پھر گہرے بادل چھا گئے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے کناروں پر جمع حالیہ برف پگھل جانے سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے انہیں عبور ومرور میں متنوع مشکلات در پیش ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے جس کے باعث صبح کے وقت آبی ذخائر یا نل وغیرہ منجمد نہیں ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 24.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کشمیر: چلہ کلان کا آخری ہفتہ، موسم خشک اور شبانہ درجہ حرارت بہتر - قاضی گنڈ اور کوکرناگ
وادی کشمیر میں شہنشاہِ زمستان یعنی چلہ کلان کے آخری ہفتے میں جہاں موسم خشک اور دن میں دوپہر تک ہلکی دھوپ کھلی رہی وہیں شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہوئی جس کے باعث لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے وادی میں 23 سے 28 جنوری تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ادھر وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی وفضائی رابطہ بحال و برقرار ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کے روز ٹریفک کی نقل وحمل جاری وساری رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر جمعرات کے روز گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت دی گئی۔
وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کا آخری ہفتہ چل رہا ہے اس دوران وادی میں جمعرات کو موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ دن میں دوپہرتک ہلکی دھوپ بھی کھلی رہی اور شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہوئی جس کے باعث لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔
وادی میں دوپہر تک لوگوں کو ہلکی دھوپ سے لطف اندوز ہونے کے لئے دکانوں کے تھڑوں اور پارکوں میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا تاہم دوپہر کے بعد مطلع ایک بار پھر گہرے بادل چھا گئے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے کناروں پر جمع حالیہ برف پگھل جانے سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے انہیں عبور ومرور میں متنوع مشکلات در پیش ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے جس کے باعث صبح کے وقت آبی ذخائر یا نل وغیرہ منجمد نہیں ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 24.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
RegionalPosted at: Jan 23 2020 5:37PM
کشمیر: چلہ کلان کے دور اقتدار کا آخری ہفتہ، موسم خشک اور شبانہ درجہ حرارت بہتر
سری نگر، 23 جنوری (یو این آئی) وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے 40 روزہ دور اقتدار کے آخری ہفتے کے دوران جمعرات کے روز جہاں موسم خشک اور دن میں دوپہر تک ہلکی دھوپ کھلی رہی وہیں شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہوئی جس کے باعث لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے وادی میں 23 سے 28 جنوری تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ادھر وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی وفضائی رابطہ بحال و برقرار ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کے روز ٹریفک کی نقل وحمل جاری وساری رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر جمعرات کے روز گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت دی گئی۔
وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے 40 روزہ دور اقتدار کا آخری ہفتہ چل رہا ہے اس دوران وادی میں جمعرات کو موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ دن میں دوپہرتک ہلکی دھوپ بھی کھلی رہی اور شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہوئی جس کے باعث لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔
وادی میں دوپہر تک لوگوں کو ہلکی دھوپ سے لطف اندوز ہونے کے لئے دکانوں کے تھڑوں اور پارکوں میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا تاہم دوپہر کے بعد مطلع ایک بار پھر گہرے بادل چھا گئے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے کناروں پر جمع حالیہ برف پگھل جانے سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے انہیں عبور ومرور میں متنوع مشکلات در پیش ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے جس کے باعث صبح کے وقت آبی ذخائر یا نل وغیرہ منجمد نہیں ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 24.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یو این آئی ایم افضل۔ ظ ح بٹ
Conclusion: