ETV Bharat / state

Joshi Math like Crisis in Doda  ڈوڈہ میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال، متعدد گھروں میں دراڑ - ڈوڈہ کے گھروں میں دراڑ

ڈوڈہ کے کئی علاقوں میں اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ یہاں بھی کئی گھروں میں دراڑیں دیکھی جارہی ہیں۔Joshi Math like situation in Doda

ڈوڈہ میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال، متعدد گھروں میں دراڑ
ڈوڈہ میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 12:49 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 4:59 PM IST

ویڈیو

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے کئی علاقوں میں اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ یہاں کے کئی گھروں میں دراڑیں دیکھی جارہی ہیں اور دیگر مقامات پر بھی تیزی سے دراڑیں پڑ رہی ہیں۔ ایسے میں یہاں کے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ ڈوڈہ ڈی ایم کا کہنا ہے کہ گھروں میں دراڑیں پڑنے کی وجہ سے اس علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ڈوڈہ کے ضلع مجسٹریٹ اطہر امین زرگر کے مطابق دسمبر کے اوائل میں ایک گھر میں دراڑ پڑنے کی اطلاع ملی تھی۔ جبکہ دو فروری کی شام تک 6 گھروں میں دراڑیں دیکھی گئی تھیں لیکن اب یہ دراڑیں دوسرے گھروں میں بھی تیزی پڑنے لگی ہیں۔ امین زرگر نے بتایا کہ یہ علاقہ نیچے کی طرف دھنس رہا ہے، حکومت اسے یہیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اطہر امین زرگر کے مطابق متاثرہ خاندان کو کیمپوں اور خیموں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور ماہرین کی ٹیم کو علاقے میں اس واقعے کا جائزہ لینے بلایا گیا ہے۔ زرگر نے کہا کہ علاقے کے گھروں میں پڑے دراڑوں کو مرمت کرنا مشکل ہے، اس لیے پورے گاؤں کو محفوظ جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف متاثرہ خاندان حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کررہا ہے تاکہ وہ دوسری جگہ منتقل ہوسکے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں واقع گھروں میں دراڑ پڑنے کے واقعے نے پورے ملک کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی تھی۔ اس واقعے کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے جوشی مٹھ سے 296 متاثرہ خاندانوں کے 995 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ جوشی مٹھ میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 863 گھروں میں دراڑیں دیکھی گئی ہیں۔ ارتھ سائنس کے وزیر جتیندر سنگھ نے ایوان بالا میں تین الگ الگ سوالوں کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2023, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.