ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں ایم این سی کی جانب سے روزگار میلے کا اہتمام - ایم این سی کی جانب سے روزگار میلے

Job Fair in Awantipora JK: کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایم این سی کی جانب سے روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ منتخب امیدواروں کو نیشنل کمپنی میں ملازمت بھی دی گئی۔

اونتی پورہ میں ایم این سی کی جانب سے روزگار میلے کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 1:51 PM IST

اونتی پورہ میں ایم این سی کی جانب سے روزگار میلے کا اہتمام

اونتی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بے روزگاری کا شرح ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ سرکاری نوکریوں کو حاصل کرنے کا مقابلہ کافی بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں وادی کشمیر کے اندر پرایوٹ سیکٹر، میں تعیلم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے اندر پرایئوٹ سیکٹر کے اندر روزگار کمانے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایم این سی کی جانب سے روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔جندل سٹیل ورکس (JSW) کی طرف سے آج اونتی پورہ میں ایک پلیسمنٹ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران قابلیت اور مہارت کی بنا پر کئی طلباء کا جندل سٹیل ورکس کی سٹیل کوٹنگ کے لئے انتخاب کیا گیا۔ ایک عہدیدار کے مطابق منتخب طلبا کو ٹرینگ کورس کے لئے پنجاب لیا جائے، جہاں سے مہارت حاصل کرنے کے بعد ان کو لاسی پورہ پلوامہ کے یونٹ میں کام کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سوپورمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد

سرینگر سے جاب فیر میں آنے والی ایک لڑکی سعدیہ جسکا سلیکشن ہوا نے میڈیا کو بتایا کہ سرکار کی جانب سے بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی جا رہی ہے بے روزگاری کے حوالے سے اور اس لیے بہتر ہے کہ پرایئوٹ سیکٹر میں روزگار حاصل کیا جائے۔ کمپنی کے ایک عہھدیدار شوکت احمد نے بتایا کہ اسے قبل بھی کمپنی کی جانب سے دو نومبر کو ایک ایمپلامنٹ ڈرایئو کیا گیا تھا جس میں قریبا دس افراد کو جاب لیٹرس دیے گیے اور آج کمپنی نے لاسی پورہ یونٹ کے لیے پلیسمنٹ ڈراییو کا اہتمام کیا تھا۔ اس دوران قریبا تین سو امیدواروں نے شمولیت کی جس میں سے قریبا تین درجن کے قریب امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.