جے کے ایس ایس بی کے پورٹل میں امیدوار 184250 رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
گذشتہ 10 جولائی 2020 سے خالی اسامیوں کے لیے آن لائن درخواست فارم پُر کیا جا رہا ہے۔
اب تک درجہ چہارم کی خالی اسامیوں پر 95150 امیدواروں نے آن لائن فارم جمع کیا ہے۔
اب تک 95150 امیدواراوں نے آن لائن درخواست جمع کی ہے۔
آن لائن درخواست کے آغاز کے بعد سے آج تک جے کے ایس ایس بی کے آن لائن پورٹل پر امیدواروں کے ذریعہ 184250 رجسٹریشن کیا جا چکا ہے۔
گذشتہ 10 جولائی 2020 سے ابھی تک 95150 امیدواروں نے درجہ چہارم کی خالی اسامیوں کے لیے درخواست دی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز تقریبا 90600 منفرد زائرین نے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل وزٹ کیا تھا۔
جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے جموں و کشمیر میں تقرری کی دفعات کے تحت مختلف محکموں میں ڈسٹرکٹ / ڈویژنل / یونین ٹیریٹری کیڈر کے لئے 8575 درجہ چہارم کے لیے خالی اسامیوں کا اشتہار 26 جون 2020 کو دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹروں پر حملے سے طبی عملے میں تشویش، لوگوں نے مذمت کی
سروسز سلیکشن بورڈ نے امیدواروں کی سہولت کے لئے سری نگر اور جموں میں ایک ایک دو ہیلپ لائنیں چلائی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کوئی بھی شخص جسے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے یا کسی اور وجوہ کی بناء پر درخواست فارم جمع کروانے میں دشواری محسوس ہوتی ہے وہ وضاحت وغیرہ حاصل کرنے کے لئے درج ذیل پتہ پر ای میل کر سکتے ہیں۔
ssbjkgrievance@gmail.com