ETV Bharat / state

'طلبا افواہ پر توجہ نہ دیں، امتحانات وقت پر ہوں گے' - گورنر کے مشیر

جموں و کشمیر گورنر کے مشیر فاروق احمد خان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے اسکولوں میں امتحان حسب سابق ماہ نومبر دسمبر میں ہوں گے۔

'طلبا افواہ پر توجہ نہ دیں، امتحانات وقت پر ہوں گے'
author img

By

Published : Sep 7, 2019, 6:50 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 7:30 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے فاروق احمد خان نے مارچ میں امتحانات منعقد کرائے جانے کی خبروں کو عوام کی قیاس آرائی اور افواہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات باضابطہ طور سے اسی سیشن میں منعقد کرائے جائیں گے۔

'طلبا افواہ پر توجہ نہ دیں، امتحانات وقت پر ہوں گے'

تاہم انہوں نے کہا کہ ' اگر بچے اسکول آئیں گے تو یہ یقینی بنایا جائے گا کہ سیشن سے قبل ہی تمام تر جماعتوں کا نصاب مکمل ہو اور اس ضمن میں اساتذہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔'

فاروق احمد خان نے کہا کہ 'سرکاری اسکولوں میں بہترین اساتذہ موجود ہیں اور ایسے میں نجی طور پر بچوں کو پڑھائی فراہم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ ان کے پاس سرکاری اساتذہ پہلے سے ہی موجود ہیں۔'

انہوں نے والدین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان کو خود سوچنا ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کی اسکول میں حاضری کو یقینی بناتے ہوئے انکے مستقبل کے تئیں سنجیدگی کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا جہاں پر بچوں کو اسکول جانے سے روکا گیا ہو۔

گورنر کے مشیر نے کہا کہ بچوں کو اسکول لے جانے کا کوئی لائحہ عمل نہیں ہے کیوں کہ اسکول کھلے ہیں اور بچوں کو پڑھائی کے لئے اسکول آنا چاہیے۔

Intro:Body:

jk: student don't pay heed to remours, examination will be held on time: farooq ahmad khan

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 7:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.