ETV Bharat / state

کشمیر کا فضائی رابطہ آٹھویں روز بھی بند - برف باری کی وجہ سے جہاں وادی بھر میں معمولات زندگی مفلوج

وادی کشمیر میں برف باری اور گہری دھند کی وجہ سے اب تک کسی بھی پرواز نے اڑان نہیں بھری ۔

کشمیر کا فضائی رابطہ آٹھویں روز بھی بند
کشمیر کا فضائی رابطہ آٹھویں روز بھی بند
author img

By

Published : Dec 14, 2019, 12:36 PM IST

کشمیر میں آج اٹھویں روز بھی پروازیں منسوخ کر دی گئی جس کی وجہ سے کشمیر کا بیرون دنیا سے فضائی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

برف باری کی وجہ سے جہاں وادی بھر میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں وہیں بجلی کا نظام ایک بار پھر بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گیا ہے جس کے نتیجے میں وادی کے بیشتر علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز جموں و کشمیر میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گہری دھند میں نمایاں کمی آئے گی اور ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔

سرینگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر سنتوش ڈوکے نے کہا کہ ' موسم کی خرابی اور شدید کہرے کی وجہ سے سرینگر ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں اور مسلسل آٹھویں روز بھی اب تک کسی پرواز نے اڑان نہیں بھری ۔'

سنتوش ڈوکے نے کہا کہ برف باری اور گھنے کہرے کی وجہ سے ہوائی اڈے پر نہایت ہی کم روشنی ہے جس کے سبب فلائٹ آپریشن کے لیے حالات موزوں نہیں تھے۔

وادی کشمیر میں برف باری اور قہرے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے وہیں شدید سردی اور گھنے کہرے نے کوگوں کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔

وادی کشمیر میں تمام پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.