موصولہ اطلاعات کے مطابق کولگام میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کولگام قصبے کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔ اس دوران علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ کولگام قصبے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا تھا اور وہاں کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔
اب آٹھ گھنٹو تک چلنے والے سرچ آپریشن کے بعد لوگوں کو علاقے میں نقل و حرکت کی اجازت دی گئی۔
اس دوران ضلع کے بیشتر سرکاری دفاتر میں جزوی طور پر کام کاج متاثر رہا اور دکانیں بھی بد رہی۔
بتادیں کہ تلاشی کارروائی کے دوران ضلع میں کسی ناخشگوار واقع کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔