ETV Bharat / state

ہلر کوکرناگ کے میں بجلی کا 250 کلو واٹ ٹرانسفارمر نصب کیا جائے: مقامی سرپنچ - ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے مقدم محلہ ہلر

کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے مقدم محلہ ہلر کے سرپنچ نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کا نظام خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث صارفین کو مختلف مشکلات درپیش ہیں۔ وہیں بجلی کے بوسیدہ نظام کے نتیجے میں مذکورہ علاقے میں لوگوں کو اکثر اوقات بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہلر کوکرناگ کے میں بجلی کا 250 کلو واٹ ٹرانسفارمرنصب کیا جائے: مقامی سرپنچ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 2:14 PM IST

ہلر کوکرناگ کے میں بجلی کا 250 کلو واٹ ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے مقدم محلہ ہلر علاقے کے سرپنچ نے کہا کہ ہم گذشتہ کئی برسوں سے متعلقہ محکمہ کے چکر کاٹ رہے ہیں، جہاں سے انہیں کئی بار یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے نظام کو فعال بنانے کی غرض سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تاہم کئی بر گزر جانے کے باوجود بھی مذکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کافی وسیع ہے جب کہ آبادی کے لحاظ سے بھی علاقے میں قائم بجلی ٹرانسفارمر ناکافی ہے کیونکہ اس پر لوڈشیڈنگ ہونے کے باعث اکثر بیشتر مذکورہ ٹرانسفارمر جل جاتا ہے٬ جس کے نتیجے میں علاقے سے بجلی گل رہتی ہے۔

وہیں علاقے میں جب تیز ہوائیں چلتی ہیں تو بجلی کے بوسیدہ کھمبوں پر ترسیلی لائنیں ٹک نہیں پاتی وہ زمین پر گر جاتی ہیں، جو کبھی بھی کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ برفباری کے ایام میں علاقے سے اکثر بجلی گل رہتی ہے، کیونکہ برفباری کے نتیجے میں ترسیلی لائنیں بجلی کے بوسیدہ کھمبوں پر ٹک نہیں پاتی، نتیجتاً مذکورہ علاقے سے اکثر اوقات میں بجلی غائب ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیب کی پیکنگ کے لیے گتے کے باکسز مؤثر

مقامی سرپنچ سجاد احمد نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ عہدیداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ مذکورہ علاقے میں بجلی نظام کو فعال بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے٬ انہوں نے بجلی محکمہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ علاقے میں ایک 250 کلو واٹ ٹرانسفارمر کو بھی نصب کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.