ETV Bharat / state

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں مزید 67 نئے مثبت کیسز

جموں و کشمیر میں آج مزید 67 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 4574 ہوگئی۔

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں مزید 67 نئے مثبت کیسز
کووڈ 19: جموں و کشمیر میں مزید 67 نئے مثبت کیسز
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 8:41 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 4574 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2702 سرگرم معاملات ہیں۔اس وائرس سے 52 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب 1820 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں مزید 67 نئے مثبت کیسز
کووڈ 19: جموں و کشمیر میں مزید 67 نئے مثبت کیسز

علاوہ ازیں اب تک 227016 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 41312 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں انتظامیہ کی طرف سے چلائے جارہے قرنطینہ مراکز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 2702 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 41312 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق 127530 اَفراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 247267 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 11 جون 2020ء کی شام تک 242693 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آروگیہ سیتو ایپ اپنے موبائیل فون میں ڈاون لوڈ کریں ۔تاکہ وہ کووِڈ ۔19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ اِسے بچنے کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں.

اِس دوران آج 149 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جسم پر کسی قسم کے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاﺅ نہ کریں کیوں کہ یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ جسم پر ایسی اشیاءکے استعمال سے جلد یا آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ کلورین اور دیگر جراثیم کش ادویات کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.