پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترقیاتی کمشنر نے آج محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران سے انتطامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈی سی نے آج محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران سے انتطامات کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔
اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، چیف میڈیکل آفیسر، آر اینڈ بی، ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی اور ضلع پلوامہ کی شیعہ برادریوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ضلع پلوامہ کے شیعہ مسلمانوں کی آبادی والے علاقوں میں صفائی ستھرائی، پانی کی فراہمی، بجلی کی فراہمی، راشن اور حفاظتی انتظامات کے مسائل کے موثر انتظام کے لیے بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Azad Party Meeting منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے کارکنان کا اجلاس
اس موقعے پر ضلع پلوامہ کی شیعہ برادریوں کے نمائندوں نے بھی اپنی تجاویز ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھی۔ ڈی ڈی سی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے محکموں سے متعلق انتظامات محرم الحرام سے پہلے مکمل کر لئے جائیں۔ محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی کہ وہ جان بچانے والی ادویات اور دیگر ضروری سامان کے مناسب سٹاک کے ساتھ ابتدائی طبی امدادی مراکز قائم کریں۔